اگست 136سال میں گرم ترین،ناسا

سائنسدانوں کے مطابق اگست 2016  موسمیات کے ریکارڈ کے مطابق گرم ترین  ثابت ہوا ہے۔ امریکی ادارے ناسا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2016 کا ا گست 136 برس کا سب سے گرم ترین مہینہ رہا ۔ ادارے کا کہنا ہےکہ اگرچہ جولائی اور اگست سال کے گرم ترین مہینے ہوتے ہیں ۔ تاہم اس برس اگست کا درجہ حرارت مجموعی طور پر اگست 2014 کے مقابلے میں 0.6فیصد بڑھا  جبکہ 1951 سے 1980 کے مقابلے میں اگست کے مہینے میں درجہ حرارت 0.98ڈگری بڑھ چکا ہے۔

ناسا نے خبردار کیا ہے کہ ماہانہ درجہ بندی میں درجہ حرارت کا سینٹی گریڈ کے ہزارویں حصے میں بڑھنا بھی پریشان کن ہے  اور اگست کی صورتحال تو بہت بڑے خطرے کی طرف اشارہ کر رہی ہے ۔

ناسا کے ذیلی ادارے جی آئی ایس ایس کا کہنا ہے کہ اس بڑھتے درجہ حرارت سے کرہ ارض ڈوب سکتا ہے اور اس خطرے کو کم کرنے کا حل طویل المدت منصوبوں کی ضرورت ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: