کان یا ناک چھدوانے کیلئے ضروری ہدایات

کان یا ناک چھد وانے کے بعد ان کا اچھی طرح خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ تاکہ یہ جلد ٹھیک ہو جائیں۔ اور آپ اپنی پسند کی جیولری پہن سکیں۔ کان چھدوانے کیلئے کان کی صفائی اور اس کے انفکشن کے بارے میں معلومات ہونا ضروری ہیں۔

کان چھیدنے کے لیے جو ائیر رنگ پہنائے گئے ہیں انہیں زخم بھرنے تک نہ اتاریں کیونکہ کان چھیدنے کے لیے استعمال ہونے والے ٹوپس ایسی دھات سے بنے ہوتے ہیں جو کانوں کو پکنے نہیں دیتے۔ اگر آپ اسے وقت سے پہلے اتار دیں تو کان کا سوراخ بند ہو جائے گا یا پھر پوری طرح ٹھیک نہیں ہوگا۔

بلاوجہ کانوں کو چھونے سے بھی انفکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس لیے کانوں کو چھونے سے پہلے ہاتھوں کو اچھی طرح دھولیں۔ دوپٹہ اسکارف اور ہیٹ وغیر کو احتیاط سے پہنیں یا اتاریں۔  کیونکہ ان میں ائیر رنگ اٹک کر کھنچ سکتے ہیں۔ ایسا دوپٹہ یا اسکارف پہنیں جس میں ائیر رنگ نہ اٹک سکیں۔ اسکارف یا دوپٹہ کانوں سے دور رہے۔ بار بار ایک ہی اسکارف بغیر دھوئے نہ پہنیں۔

 

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: