اپنے ٹوئیٹ میں پریانکا چوپڑاکا کہنا تھا کہ وہ کوائنٹیکو میں اپنے کردار پر ٹین چوائس ایوارڈ میں نامزدگی پر بہت پرجوش ہیں
پریانکا چوپڑا کو ‘ چوائس ٹی وی بریک آﺅٹ اسٹار’ کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔
انہوں نے حال ہی میں پیپلز چوائس ایوارڈز 2016 میں کوائنٹیکو کے کردار پر فیورٹ ایکٹریس کا ایوارڈ جیتا تھا۔
ٹین چوائس ایوارڈز کا انعقاد 31 جولائی کو لاس اینجلس میں ہوگا۔