امریکیوں فلیپائن چھوڑو، فلیپائی صدر کا پیغام

فلیپائن کے صدر  ڈیوتراتے نے  ملک کے جنوبی صوبے  مینڈناؤ میں تعینات امریکی فوج کو فوری طور پر ملک سے نکلنے کا حکم دیا ہے۔ فلیپائنی صدر نے امریکی فوج پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کی وجہ سے ملک میں تنازعات پیدا ہو رہے ہیں۔

پیر کو منیلا میں اپنے  خطاب میں ڈیوتراتے کا کہنا تھا کہ  وہ ملکی کی خارجہ پالیسی کو نئے سرے سے مرتب کریں گے جس میں امریکی اثرورسوخ نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ’’جب تک امریکی موجود ہیں ، اس خطے (مینڈناؤ) میں امن نہیں ہو سکتا، ہو سکتا ہے کہ ہمیں اسے آزاد کرنا پڑ جائے۔ اس وجہ سے  اسپیشل فورسز کو فلیپائن کو چھوڑنا ہو گا۔  وہ یہاں سے جائیں تاکہ ہم اپنی نئی خارجہ پالیسی بنا سکیں۔ ‘‘

فلیپائن کے سیکریٹری خارجہ کا کہنا ہے کہ ابھی تک سرکاری طور پر پالیسی تبدیل نہیں کی۔ امریکا اب بھی ہمارا پارٹنر ہے۔

امریکی اسپیشل فورسز اور بحری بیڑہ کئی دہائیوں سے فلیپائن کے ساحلی علاقے  میڈناؤ میں موجود ہیں لیکن موجودہ قانون سازی انہیں مزید رہنے کی مہلت نہیں دیتی۔تاہم سابق صدر کے ایگزیکٹو آرڈر کی بنیاد پر امریکی فورسز اب بھی علاقے میں موجود ہیں۔

مارچ میں امریکی اور فلیپائن کی فوج میں معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت امریکا کو فلیپائن میں پانچ بیس فراہم کی گئیں تھیں لیکن ان کی تفصیلات مکمل طور پر منظر عام پر نہیں لائی گئیں۔ اس معاہدے کے تحت سب سے بڑی بیس مینڈناؤ  ہی ہے ۔

تاہم اب فلیپائن کے صدر تما بیسوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ امریکا سے کوئی تنازع نہیں چاہتے لیکن ملک میں اس کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ ہم نہیں چاہتے کہ عوام خود اس سب کے خلاف کھڑے ہوں اور پھر امریکیوں کو نقصان پہنچے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: