آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، وزیراعظم پردباؤ

پاکستان کے انگریزی اخبار دی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم پر آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے بہت دباؤ ہے۔ چودھری نثار اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کچھ طاقتور حلقے مسلسل وزیراعظم کو توسیع کا اعلان کرنے کے لئے کہہ رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے جنوری میں توسیع نہ لینے کا اعلان کیا تھا تاہم ایسا اعلان جنرل کیانی اور پرویز مشرف بھی کر چکے ہیں۔ اگر حکومت نے توسیع دی تو موجودہ آرمی چیف اسے قبول کر لیں گے۔دی نیوز کے مطابق وزیراعظم نے تمام افراد کی رائے سن لی ہے لیکن اپنی رائے نہیں دی۔ وہ اس مسئلے پر غور کر رہے ہیں۔ جو بھی فیصلہ ہو گا ، وہ خود کریں گے کیونکہ عام طور پر وہ ایسے فیصلوں پر کوئی رائے نہیں لیتے۔

وزیراعظم کے قریبی ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف اس حوالے سے کوئی دباؤ نہیں ڈال رہے لیکن کئی طاقتور حلقوں کا خیال ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازم وملزوم ہیں۔ ایسے میں اگر تبدیلی ہوئی تو شاید بہتر نہیں ہو گی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا خیال ہے کہ اگر توسیع ہو گئی توملک میں جاری موجودہ سیاسی بحران جھاگ کی طرح بیٹھ جائے گا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: