وزیراعظم نے عید کشمیریوں کے نام کردی

عید کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عید الاضحی حضرت ابراہیمؑ کی اطاعت اور حضرت اسماعیلؑ کی تسلیم و رضا کی یادگار ہے۔ خانوادہ ابراہیمؑ نے خدا کی خوشنودی کے لیے دنیا کے ہر رشتے کو قربان کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج عید کے دن ہم کشمیری عوام کی قربانیوں کو بھی فراموش نہیں کر سکتے۔ کشمیری حق خودارادیت کے لیے بھارتی ظلم و جبر کے آگے تیسری نسل قربان کر چکے ہیں۔ ہم اپنی یہ عید کشمیری عوام کی ان لازوال قربانیوں کے نام کرتے ہیں۔ آنے والی تمام عیدیں تب تک ان کے نام کرتے رہیں گے، جب تک یہ مسئلہ ان کی امنگوں کے مطابق حل نہیں ہوتا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میری دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو عید الاضحی کی حقیقی خوشیوں سے ہمکنار فرمائے۔قربانی جیسی عظیم عبادت کو اس کی رُوح کے مطابق سمجھنے اور ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ میں دُعا کرتا ہوں کہ آپ سب کی زندگی میں اس طرح کی خوشی کے مواقع بار بار آتی رہیں۔ آمین

 

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: