ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز، حفیظ کی شرکت مشکوک

محمد حفیظ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی شرکت مشکوک ہے ، فٹنس کی مکمل بحالی کے لئے انہیں وقت درکار ہے ۔

محمد حفیظ پہلے آؤٹ آف فارم تھے اور اب فٹ نہیں ہیں ۔ متحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی جانے والی 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز سے باہر ہو ئے اور اب ون ڈے اسکواڈ میں بھی ان کی شمولیت کا امکان نہیں ہے ۔

ون ڈے سیریز 30 ستمبر سے شروع ہو گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کو پہلے محمد حفیظ کی فارم پر اعتماد نہیں رہا تھا اب ان کے فٹنس مسائل نے سلیکشن کمیٹی کے لیئے کام آسان کر دیا ہے ۔

محمد حفیظ نے ہلکی پھلکی کرکٹ ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے لیکن کم از کم انہیں سو فیصد فٹنس کے لئے3 ہفتے درکار ہیں۔ ٹیسٹ سیریز کے لیئے محمد حفیظ کو زیر غور لایا جا سکتا ہے۔ ٹیسٹ سیریز 13 اکتوبر سے شروع ہو گی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: