پرویز رشید شیطانوں کے سردار

تحریک انصاف  کے رہنما علیم خان  نے کہا ہے کہ پرویز رشید کے تو900 کب کے پورے ہوچکے ، انھیں توبہ کیلئے جانا چاہیے ۔ وزیراعظم کے گھر کی جانب مارچ نہیں کررہے ۔ رائے ونڈ بھی لاہور کے دیگر علاقوں کی طرح ہے ۔

پی ٹی آئی کے سنیئر رہنما علیم خان نے اڈہ پلاٹ رائیونڈ میں میڈیا سے گفتگومیں کہاعمران خان کے اعلان کے مطابق احتجاج کی جگہ کا معائنہ کرنے آئے ہیں ،احتجاج کی جگہ میاں صاحب کے گھر سے 4 کلومیٹر دور ہے ،یہ پورا علاقہ میاں صاحب کا گھر تو نہیں ہے۔گلبرگ ، ڈیفنس یا کینٹ کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ یہاں کوئی جلسہ نہیں ہو سکتا۔

علیم خان نے کہا کہ رائیونڈ اجتماع کی جگہ بھی میاں صاحب کے گھر سے 5 کلومیٹر سے زیادہ دور ہے ،ہمارے احتجاج کا مقصد میاں صاحب کے گھر یا ان کے اہل خانہ سے کوئی تعلق نہیں ، میاں صاحب اپنے گھر میں رہیں ، میں گارنٹی دیتا ہو انہیں کچھ نہیں ہو گا ۔

شیطانی قوت کا عمران خان سے کوئی تعلق نہیں ، پرویز رشید صاحب سے ضرور ہے ، ہمارے احتجاج کا مقصد میاں صاحب کے گھر جانا نہیں ، مسلم لیگ ن کے رہنما اوچھے ہتھکنڈے آزما رہے ہیں ،ہمارا پرامن جلسہ ہو گا ، کسی قسم کی بدامنی نہیں ہو گی۔

علیم خان نے کہا کہ پولیس سے بھی درخواست ہے کہ جلسے کے شرکا کو تنگ نہ کرے ، احتجاج کی حتمی تاریخ کا اعلان عمران خان صاحب کریں گے ، جاتی عمرہ یا میاں صاحب کے گھر جانیوالے ہر راستے کی ہم خود حفاظت کریں گے ، ہم صرف احتجاج کرنے جا رہے ہیں ، دھرنا دینے نہیں علیم خان نے کہا کہ رائیونڈ ، لاہور شہر کا حصہ ہے ،کیا مال روڈ پر کبھی جلسہ نہیں ہوا ،کیا سارا رائیونڈ میاں صاحب کے گھر میں رہتا ہے ،یہ عجیب منطق ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا وفد جاتی امراء کے قریب اڈا پلاٹ پہنچا ،اس وفد میں علیم خان ،جمشید چیمہ ، نوید چوہان اور دیگر رہنما شریک ہیں ، وفدنے 24 ستمبر ریلی کے روٹ کا جائزہ لیا ۔

مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا اڈا پلاٹ میں مظاہرہ کیا اور پی ٹی آئی کیخلاف نعرے بازی کی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کسی کو وزیراعظم کے گھر کی طرف نہیں جانے دیا جائے گا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: