سب رائیونڈ جائیں گے، شاہ محمود

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس پر حزب اختلاف کا موقف ایک ہے ، اسی لیے تمام اپوزیشن جماعتوں کو رائیونڈ جلسے میں شرکت کی دعوت رہے ہیں ۔ اپوزیشن جماعتوں کیلئے جلسے کی تاریخ میں تبدیلی کی بھی گنجائش رکھی ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ رائیونڈ جلسہ کیلئے اعتزاز احسن کو دعوت دے دی ، دوبارہ بھی پیپلز پارٹی سے شرکت کی درخواست کریں گے ۔ دیگر اپوزیشن جماعتوں کو رائیونڈ جلسے میں شرکت کی دعوت دینگے، فیصلہ انکا ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاناما سے متعلق موقف کی تمام اپوزیشن جماعتوں نے تائید کی ۔ پاناما لیکس پر ہم الیکشن کمیشن گئے تو پیپلز پارٹی نے بھی کمیشن سے رجوع کیا ، سپریم کورٹ میں درخواست دی تو جماعت اسلامی نے بھی عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا ، سینیٹ میں پاناما لیکس پر تحریک انصاف کے بل کو تمام اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طور پر اپنایا ۔ اسپیکر کے پاس ریفرنسز دائر کیے تو شیخ رشید نے بھی ریفرنس دائر کیا ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: