کیا فوجیوں نے موٹرے اہلکاروں کو مارا؟

یورپ کے فری لانس جرنلسٹ بادشاہ خان کی ایک اسٹوری معروف فیس بک اکاؤنٹ ’’ایزی نیریٹو ‘‘نے شیئر کی ہے۔ اس کہانی کے مطابق پاک فوج کے کیپٹن کی گاڑی تیز رفتاری پر اسلام آباد موٹروے کے قریب روکا گیا جس پر کیپٹن نے گاڑی سے نکل پر اپنی نائن ایم ایم پسٹل ایس آئی عاطف شہزاد پر تان لی۔
عاطف شہزاد کے ساتھ موجود ایس آئی محسن اور حوالدار جلال شاہ نے بھی اپنی بندوقیں نکال لیں کہ شاید گاڑی سےکوئی دہشت گرد نکالا ہے۔
کہانی کے مطابق کیپٹن نے اس پر شور مچا دیا کہ وہ فوج کا اہلکار ہے ۔ موٹروے اہلکاروں نے کہا کہ ان کے خلاف اب قانونی چار جوئی ہو گی جس پر کیپٹن نے اٹک میں فوجی چھاؤنی سے فون پر کر کے ایس ایس جی یونٹ کے کچھ اہلکاروں کو بلایا اور تینوں موٹروے اہلکاروں کو اپنے ساتھ لے گئے۔
کچھ گھنٹوں بعد آئی جی موٹروے کی کوشش سے تینوں اہلکاروں کو بازیاب کرایا گیا ۔ تاہم تینوں شدید زخمی ہیں اور اسپتال میں ان کا علاج جاری ہے۔ آزاد ذرائع سے کہانی کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: