شام: 12 ستمبر سے جنگ بندی پر معاہدہ

سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں مذاکرات کے بعد امریکہ اور روس نے شام میں 12 ستمبر کو غروب آفتاب سے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔
روس اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں طے کیا گیا ہے کہ باغیوں کے کنٹرول میں مخصوص علاقوں کے خلاف شامی حکومت کارروائی نہیں کرے گی۔
روس اور امریکہ کا مشترکہ سینٹر قائم کیا جائے گا جو اپنے آپ کو دولت اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم اور النصرہ کے جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کرے گا۔
Syria Dael - Copy

جان کیری نے کہا ہے کہ شام میں باغیوں نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اس منصوبے پر عملدرآمد کرنے کو تیار ہے بشرطیکہ شامی حکومت بھی سنجیدگی دکھائے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ روس نے شامی حکومت کو اس منصوبے سے آگاہ کیا ہے اور شامی حکومت اس پر عملدرآمد کرنے کے لیے تیار ہے۔
syria injured man - Copy

جان کیری نے مزید بتایا کہ جنگ بندی کے 7 روز بعد امریکہ اور روس مشترکہ عملدرآمد گروپ سینٹر قائم کرے گے جو دولت اسلامیہ اور النصرہ کے جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کرے گا۔
Syria Jarablus - Copy

روسی وزیر حارجہ کا خیا ل ہے کہ منصوبے میں دونوں ممالک کے درمیان کچھ اعتماد کی کمی کیونکہ شام میں کچھ گروہ ہیں جو اس منصوبے کو ناکام بنانے کی کوشش کریں گے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: