مسلمان حاملہ خاتون کے پیٹ پر لات

اسپین میں نقاب اوڑھنے پر دو افراد نے مسلمان حاملہ خاتون کے پیٹ پر لات دے ماری۔

تعصب اور نفرت کا یہ شرمناک واقعہ بارسلونا میں پیش آیا۔ شہر کے اولڈ ٹاؤن ایریا میں خاتون اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ جارہی تھی جب دو افراد نے اسے گھیرلیا اور نقاب پہننے پر گالیاں دیں۔

خاتون کے شوہر نے جب انہیں روکا تو دونوں افراد نے ان پر حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر اور حملہ آوروں کے درمیان بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی ایسے میں ایک شخص نے اس کے پیٹ پر لات ماردی۔

راہگیروں نے خاتون، اس کے شوہر اور بچوں کو حملہ آوروں سے بچایا۔

خاتون کو بعد میں اسپتال لے جایا گیا۔ طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خاتون اور اس کے پیٹ میں بچے کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔

نفرت، تعصب اور جسمانی نقصان پہنچانے کے جرم میں دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق حملہ آور افراد کا تعلق فٹبالروں کی انتہاپسند تنظیم سے ہے جس پر 2010 سے اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔

بارسلونا میں 2010 سے نقاب اوڑھنے اور مکمل چہرہ ڈھاپنے پر پابندی عائد ہے تاہم یہ قانون ‘ذاتی شناخت’ سے متعلق ہے جس کا اطلاق سرکاری عمارتوں، لائبریریوں اور کونسل دفاتر میں داخلے پر ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: