10اگست کے بعد آمد، ایک گھنٹے بعد واپسی

نوازشریف دس اگست کے بعد قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پہنچنے پر وزیراعظم ہاتھ ملانے ایم کیو ایم کے رہنماوں کے پاس گئے۔ تاہم  وزیراعظم کی عادت چودھری نثار کو انتہائی گراں گزری۔ وزیراعظم ہاتھ ملا کر واپس آئے ہی تھی کہ ایم کیو ایم کی جانب سے اجلاس کے بعد ملاقات کے لئے وقت مانگنے کی پرچی ان کی میز پر آ گئی ۔ تاہم چودھری نثار نے پرچی خود ہی اٹھا کر واپس موڑ دی کہ ابھی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہونا ہے اور ابھی ملاقات ممکن نہیں۔

اس کے بعد  خالد مقبول صدیقی نے ایوان میں بولنا چاہاتو ان کا مائیک بند کر دیا گیا۔ تاہم وہ چیختے رہے کہ ہمارے کارکنوں کے ساتھ غلط سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ کارکنوں کو ماوارئے عدالت قتل کا سلسلہ بند کیا جائے۔

وزیراعطم نوازشریف تقریبا ایک گھنٹے تک ایوان میں موجود رہے۔ تاہم جب جہانگیر ترین نے نکتہ اعتراض پر بات شروع کی تو ایوان سے اٹھے کر چلے گئے۔

جہانگیرترین کا کہناتھا کہ حکمران جماعت کی مجھے سے دشمنی اس بات پر ہےکہ میرا اوران کا کاروبار شوگر ملوں کا ہے۔میرے خلاف غلط طریقے سے ریفرنسز الیکشن کمیشن بجھوایا گیا۔

جہانگیرترین کے خطاب کے بعد تحریک انصاف کے ارکان نے اسپیکر کے رویے اور عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنسز بھیجنے پر ایوان سےواک آوٹ کیا۔

اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ اسپیکر کے رولنگ کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ ریفرنس پر جس کو اعتراض ہے وہ الیکشن کمیشن چلے جائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی آمد پر ایوان میں ماحول کو پرامن رکھنے کےلیے ایوان سےاٹھ کر چلا گیا۔

پارلیمنٹ کےباہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ طلال چودھری کا کہناتھا کہ عمران خان روز کہتے ہیں کہ اسمبلی چوروں اور ڈاکوؤں کی ہے۔ ہم نے اپنے دائیں بائیں دیکھا کوئی چور نظر نہیں آیا۔

طلال چودھری کا کہناتھا کہ جہانگیر ترین نے میاں صاحبان کی انگلیاں  پکڑ کر سیاست سیکھی۔ جہانگیر ترین میاں  برادران سے رات کے اندھیروں  میں معافیاں مانگتے رہتے تھے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: