فرنس آئل کا ریکارڈ ختم،بجلی کتنے میں تیار ہوئی؟

لاہورمیٹروبس منصوبے  کے بعد یہ پنجاب حکومت کا دوسرا اہم  منصوبہ ہے کہ جس کا ریکارڈ حادثاتی یا کسی دوسری وجہ سے ضائع  ہو گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ایک شخص کھڑکی  کے ذریعے ریکارڈ روم میں داخل ہوا اس نےکٹنگ مشین کے ذریعے تمام دستاویزات کو تباہ کر دیاْ

ذرائع کے مطابق ملزم کو واردات کے بعد سیکیورٹی گارڈ نے دیکھا اور روکنے  بھی چاہا  لیکن وہ بھاگ گیا۔

تاہم بعد میں سیکیورٹی گارڈز نے اسے ایک افسر کے کمرے میں ڈھونڈ نکالا۔ ابتدائی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ شخص نندی پورمیں تعینات ایک گارڈ تھا۔

پیپکو کی ٹیم نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور حادثے قرار دیئے جانے کے باوجود مقدمے کےمدعی کیپٹن ریٹائرڈ مہتاب کو عہدے سے معطل کردیا گیا جس سے معاملے پر شکوک و شبہات بڑھ رہے ہیں۔

نندی پورمنصوبے کی سیکیورٹی پر رینجرز، پولیس اور پیپکو کے اہلکار تعینات ہیں ۔اس پراجیکٹ پر چینی انجینئرز کام کر رہے ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمودالرشید نے نندی پورکا ریکارڈ ضائع ہونے کے خلاف اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی ہے۔ جس میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ منصوبے کی 6سالہ کارکردگی  صفر ہے اور قوم کو 36ارب روپے ضائع کیے گئے ہیں۔

نندی پورپراجیکٹ آغاز سے ہی متنازعہ رہا۔ تاہم موجودہ ریکارڈ تباہ ہونے سے اب یہ معلوم نہیں ہو سکے گا کہ اس منصوبے سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت کیا تھی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: