ٹرمپ صدر بننے کے لائق نہیں،اوباما

پیوٹن کو صدر اوباما سے بہتر قرار دینے پر امریکی صدر اوباما نے جوابی بیان دیا ہے۔ لاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ جب بھی منہ کھولتے ہیں تو یقین ہو جاتا ہے کہ وہ صدر کی کرسی کے قابل نہیں ہیں۔ وہ جب بھی کوئی بات کہتے ہیں تو میرا یقین مزید پختہ ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسیان سمیٹ میں کئی عالمی رہنماؤں سے بات ہوئی اور میرا یقین کریں کہ یہ انتہائی سنجیدہ کام ہے۔ آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ آپ کیا بول رہے ہیں، آپ کو اس کی تیاری کرنی پڑتی ہے۔ آُپ صرف وہ بات کرتے ہیں جو آپ پوری کر سکتے ہیں۔

امریکہ میں رپبلکن پارٹی کے نامزد امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ پوتن صدر اوباما کے مقابلے میں زیادہ بڑے رہنما ہیں۔

نیویارک میں فوجی امور کے ماہرین پر مشتمل ایک فورم سے سوال جواب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے صدر کی خوب تعریف کی تھی۔آدھے گھنٹے کے دورانیے کے اس فورم میں ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں پیش ہوئے۔

کوئز میں ٹرمپ سے صدر پوتن کی تعریف کے بارے میں اُن سے دوبارہ پوچھا گیا تو ٹرمپ نے کہاکہ ’مسٹر پوتن کا اپنے ملک پر بہت بہترین کنٹرول ہے۔‘

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: