فیصل واوڈا آزاد

کراچی میں احتجاج کے باعث گرفتارفیصل واوڈا کی شخصی ضمانت منظورکرلی گئی۔ عدالت نے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔فیصل واڈا کی ضمانت تیس ہزار روپے کے عوض منظور کی گئی۔

فیصل واڈا کو گزشتہ روز شارع فیصل دھرنے سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ائیر پورٹ اسٹار گیٹ پر دھرنا دیا جس کے بعد گھنٹوں ٹریفک جام ہوگیا، وزیر اعلیٰ سندھ نے صورتحال کا نوٹس لیا اور پھر  انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

فیصل واڈا کے دھرنے اور احتجاج کے باعث سیکڑوں گاڑیاں ٹریفک میں پھنس گئیں جن میں متعدد ایمبولنسس بھی شامل تھیں۔اس دھرنے اور احتجاج کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: