گالی کے بعد بھی محبت ، اوباما کا اسٹائل

فیلپائنی  صدر کی جانب سے ’’کتیا کا بچہ ‘‘ کہنے پر امریکی محکمہ خارجہ نے امریکا اور فلیپائن کے صدور کی ملاقات منسوخ کر دی تھی ۔

امریکا کا کہنا تھا کہ یہ سفارتی تعلقات کی خلاف ورزی ہے ۔اگرچہ فلپائینی صدر نے بعد ازاں اپنے رویئے پر اظہار ندامت بھی کیا مگر آسیان سمٹ میں دونوں رہنماوں کی شیڈول ملاقات امریکا کی جانب سے  منسوخ کر دی گئی ۔

ایک گھنٹہ 20 منٹ تک جاری رہنے والے سمٹ کے گالا ڈنر میں  بھی دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے سے بات نہیں کی ۔

تاہم ڈنر کے بعد رخصت ہوتے وقت دونوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا ۔

فلیپائن کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا اور فلیپائن کے روابط بہت قدیم اور مضبوط ہیں اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کو اس بات کا بہت ٹھیک ادراک بھی ہے ۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ پریس کا دعوی ہے کہ امریکی صدر اوباما اور فلیپائنی صدر ڈیوٹیرٹ کے درمیان گالا ڈنر سے پہلے تفصیلی ملاقات بھی ہوئی ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: