ٹی 20 ٹیم سرفراز، انگلینڈ کو شکست

ون ڈے سیریز بری طرح ہارنے کے بعد پاکستان نے انگلینڈ کو واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

شرجیل خان اور خالد لطیف نے چوکوں چھکوں کی برسات کر دی۔

شرجیل نے 3 چھکوں اور 7 چوکوں جبکہ خالد لطیف 2 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے انسٹھ انسٹھ رنز بنائے۔

پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف سب سے بڑی 107 رنزکی شراکت کا بھی ریکارڈ بنا لیا۔

اس سے پہلے پاکستانی باؤلنگ نے برطانوی بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی۔ رنز کرنے کی کوشش میں انگلینڈ کی وکٹیں گرتی گئیں، عماد وسیم اور حسن علی نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

نوٹنگھم میں رنز دینے کی سنچری کرنے والے وہاب ریاض نے بھی شاندار کم بیک کیا، 18 رنز کے عوض تین وکٹیں لے کر مین آف دی میچ قرار پائے۔

گرین شرٹس کے سامنے انگلش بولر بے بس نظر آئے اور یوں ایک وکٹ کے نقصان پر،پاکستان نے 135 رنز کا ہدف،15ویں اوور کی آخری بال پر ہی با آسانی حاصل کرلیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: