سانحہ کوئٹہ پر بحث،ایجنسیوں اور قادنیوں پر سوالات

سینیٹ میں دہشت گردی اور سانحہ کوئٹہ پر بحث ہوئی تو قائد ایوان راجا ظفر الحق کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آنے والی نسلوں کو قادیانیوں کے زہر سے بچانا ہے۔ نفرتیں اور فسادات کا سلسلہ قادیانیوں نے شروع کیا۔حضرت محمد ﷺکا پیغام ساری دنیا تک پہنچاتے رہے ہیں۔ اللہ کا پیغام اپنے ملک کے اندر بھی پہنچا لیں تو ہمیں کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ سکھوں کی طرح قادیانیوں نے اپنے علیحدہ وجود کے لیے درخواستیں دی۔

سینیٹر حافظ حمداللہ نے کہا کہ دھماکوں کی ذمہ داری ’را ‘ پرڈالنے سے ادارے بری الزمہ نہیں ہو جاتے۔را کے لوگوں کی مدد کون کرتا ہے؟راء کو روکنے کی ذمہ داری کس کی ہے؟کوئٹہ کا حملہ خود کش نہیں تھا۔تفتیش سے بچنے کے لیے اسے خود کش حملہ قرار دیا گیا۔راء کو بلوچستان میں حملوں کا ماحول کس نے میسر کیا؟ ہم نے ساری دنیاکے جنگجوؤں کو افغانستان میں جھونکا۔سیاستدان اعتراف کریں کہ داخلہ و خارجہ پالیسی ان کے ہاتھ میں نہیں۔مسلح تنظیمیں کس نے بنائیں؟مسلح تنظیمیں کس کے لیے بنائیں؟ سب کو معلوم ہے۔وزیر داخلہ ہمیں ایک ایک کلاشنکوف دیں۔تنظیموں کا راستہ ہم روکیں گے۔

سینیٹر ڈاکٹر جمال دینی کا سینیٹ سے خطاب میں کہا کہ مجھے دکھ ہے میرا بیٹا آٹھ اگست کے سانحہ میں شہید ہوا۔آیندہ کی نسل بچا لیں اب تو قبرستان بھی محفوظ نہیں۔ کوئٹہ کے اسپتالوں میں طبی سہولیات موجود نہیں۔سانحہ کوئٹہ کے بعد لوگوں کو نجی اسپتال لے جانے کی اجازت نہیں۔میرا بیٹا ساڑھے سات گھنٹے زخمی حالت میں تڑپتا رہا۔ایمرجنسی میں اسپتالوں میں وی وی آئی پی کا فوٹو سیشن ختم ہونا چاہیے۔ کوئٹہ میں ایک بھی ٹراما سینٹر نہیں ہے۔ دو سو زخمیوں کے لیے ایمرجنسی نہیں ہے۔اعلیٰ ترین وکلا کی نسل ختم ہوگئی لیکن اداروں نے کیا پیش رفت کی۔

سینیٹ اجلاس میں فرحت اللہ بابر نے کہا کہ خدا کرے کہ یہ واقعات آخری ہوں ۔دہشت گرد تنظیموں اور ریاست کے بعض اداروں کا گٹھ جوڑ ہے ۔ ریاستی اداروں اور کالعدم تنظیموں کے درمیاں گٹھ جوڑ نہیں ٹوٹا ۔بعض ریاستی ادارے کالعدم تنظیموں کی پشت پناہی نہ کرتے تو جو کچھ ہورہا ہے ایسا نہ ہوتا ۔کالعدم تنظیموں کو اب سر نہ اٹھانے دیا جائے ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: