ٹھگز آف ہندوستان، بالی وڈ کی سب سے بڑی فلم

بالی ووڈ کی سب سے کامیاب ترین فلم ’’دھوم 3‘‘ بنانےوالے ڈائریکٹر وجے کرشنا اچاریہ ’وکٹر‘ نے اب عامر خان کے ساتھ باقاعدہ ایک نئی فلم بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فلم میں عامر اور امیتابھ بچن ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ بنیں گے۔

یش راج فلم کا کہنا ہے کہ یہ بجٹ اور کاسٹ سے لے کر ہر سطح پر بالی ووڈ کی سب سے بڑی فلم ہو گی۔ اس میں عامر اور امیتابھ پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ عامر خان نے اس حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’بالآخر وہ لمحہ آ گیا کہ جب میں امیتابھ جی کے ساتھ ایک ہی فلم میں نظر آؤ ں گا۔ میں نے اس لمحے کے لئے اپنے پورے کیرئیر میں انتظار کیا ہے۔‘‘

یش راج فلمز کے مطابق فلم کی شوٹنگ اگلے سال شروع  ہو گی اور اس کو دیوالی 2018میں ریلیز کیا جائے گا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: