سعودی حکومت تکفیریوں کی پشت پناہی کررہی ہے، روحانی

ایرانی صدر روحانی نے اپنے ایک پیغام میں سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے مسلمان ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ سعودی حکومت کے شام اور یمن میں جنگی جرائم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ ’’خطے کے ممالک سعودی حکومت کے خلاف آواز بلند کریں تاکہ ان کو سزا دی جا سکے۔ سعودی حکومت نے عراق، شام اور یمن میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی ہے۔‘‘

صدر روحانی نے کہا کہ ’’ سعودی حکومت تکفیری دہشت گردوں کو معاونت فراہم کر رہے ہیں تاکہ دنیا میں دہشت گردی پھیلائی جا سکے۔ ‘‘انہوں نے پچھلے سال حج کے موقع پر بھگڈر کے واقعے کو ایک بار پھر اٹھایا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ ’’سعودی حکام اتنے اہم موقع پر فرائض سرانجام دینے کے اہل ہی نہیں ہیں۔‘‘

روحانی نے کہا کہ ’’ایرانی حکومت شہیدا کا خون رائیگاں نہیں جانے دی گی۔ وہ ہر جائز قانونی طریقے سے  مظلوموں کی آواز کوبلند کرتی رہے گی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: