عرفان ٹیم سے ناراض

پاکستان کرکٹ بورڈ کو محمد حفیظ کے بعد ایک اور انجری کا باؤنسر پڑ گیا۔

انگلینڈ میں ایمرجنسی بنیادوں پر بلائے جانے والے محمد عرفان نے چوتھے ون ڈے میں طوفانی بولنگ سے انٹری ڈالی ۔

پانچ اوور میں دو شکار کرنے والے دراز قد بولر انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے باعث انہیں پانچویں ون ڈے سے ڈراپ کر دیا گیا۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 اسکواڈ سے ڈراپ کرنے پر محمد عرفان ٹیم مینجمنٹ سے ناراض ہو گئے ۔ محمد عرفان کہتے ہیں انہوں نے مینجمنٹ کو فٹنس ٹیسٹ لینے کی دراخواست کی تھی لیکن کسی نے ان کی نہ سنی۔ عرفان سمجھتے ہیں انہیں پٹھوں میں معمولی کھچاؤ تھا جسے خواہ مخواہ ایشو بنایا گیا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد عرفان ون ڈے میں معمولی انجری کے ایک روز بعد مکمل فٹ ہو گئے تھے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: