عالمی کرپشن، الجزیرہ کی تہلکہ انگیز رپورٹ

الجزیرہ نے عالمی کرپشن پر ایک تحقیقاتی رپورٹ پیش کی ہے۔ اس رپورٹ میں اسٹنگ آپریشن کیا گیا جس کے ذریعے مالدیپ کے صدر کی کرپشن واضح ہوئی۔ اس کرپشن کی رپورٹ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ دنیا میں بڑے لیڈر کرپشن کیسے کرتے ہیں؟

۱

الجزیرہ کی نئی ڈاکومینٹری ’’سٹیلنگ دی پیراڈائز‘‘ مالدیپ کے صدر کے خلاف اسٹنگ آپریشن تھا۔ اس میں مالدیپ کے صدر کو الجزیرہ کے صحافی نے ایک ملین ڈالر کا بیگ دیا لیکن وہ اتنا بھاری تھا کہ وہ اسے اٹھا بھی نہیں سکے۔ اس کہانی میں مالدیپ کے سابق نائب صدر کے تین موبائلز کا ڈیٹا  اور خفیہ دستاویزات کی مدد بھی لی گئی ہے۔ اس میں موجود صدر اور نائب صدر کے تین کارندوں کے خفیہ انٹرویو بھی شامل ہیں جنہوں نے انتہائی عیاری سے منی لانڈرنگ کی۔

۳

اس اسٹنگ آپریشن سے معلوم ہوا ہے کہ صدر نے 1.5ارب ڈالر کی غیر قانونی رقم مالدیپ کے سنٹرل بینک کے ذریعے منتقل کی، اس کام میں سنگاپور، ملائیشیا اور انڈونیشیا کی تین کاروباری شخصیات نے ان کی مدد تھی ۔ انہوں نے منصوبہ بنایا کہ پہلے قانون کے مطابق یہ لوگ ملک میں سو ملین ڈالر لے کر آئیں گے تاکہ مالیاتی اداروں کو شک نہ ہو، پھر اس رقم کو دوگنا کر کے واپس لے جائیں گے۔

الجزیرہ کا ایک کارندہ ان میں سے ایک کو ملا۔فید یاز حسن ملائیشیا کا کاروباری شخص تھا۔ رپورٹر نے حسن کو بتایا کہ وہ ایک بہت امیر شخص کا فرنٹ مین ہے اور پیسے منتقل کرنے میں اس کی مدد چاہتا ہے۔ حسن نے اس سے پوچھا کہ ’’کتنا پیسا ہے؟ میں اسلحہ اور منشیات کا کام نہیں کرتا۔‘‘

۴

تاہم بعد میں حسن نے یہ تمام الزامات مسترد کر دیئے اور اس کاکہنا ہے کہ یہ سب جھوٹ ہے۔ ڈاکو مینٹری میں موجود تین افراد نے بتایا کہ انہوں نے کیسے صدر ، ان کی اہلیہ اور ججوں کو پیسے منتقل کیے۔ سابق نائب صدر نے ڈرائیور نے تو ہنس کر کہا کہ ان سے تو پیسے بھی اٹھائے نہیں جاتے، ’’وہ بے چارہ تو ایک وقت میں بس دس لاکھ ہی منتقل کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔‘‘

سابق نائب صدر کے موبائل سے حاصل میسجز سے معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے کرپشن کی بات کرنے والے ایک ٹی وی چینل کو آگ لگانے کا حکم پولیس چیف کو دیا۔ کرپشن کی تحقیقات کرنے والے آڈیٹر جنرل کو مارنے کے لئے سرکاری کالونی میں آگ لگوا دی۔

یہاں تک کہ سابق صدر نشید کی سزا بھی موجودہ صدر نے خود تحریر کی۔ انہوں نے کرپشن کے الزامات لگا کر انہیں 13سال کی سزا سنائی۔ اس فیصلے کو لکھنے کے لئے جج کو گھر بلایا گیا۔ ڈاکرمینٹری سے معلوم ہوتا  کہ مالدین کی عدلیہ بالکل بے بس ہے۔ جج مستقل طور پر صدر اور ان کے رفقا سے پیسے اور فلیٹ حاصل کرتے ہیں۔

ان تمام الزامات پر مالدیپ کی حکومت نے کوئی جواب نہیں دیا، ڈاکومینٹری کے مطابق عالمی کرپشن کے لئے سیاست دان عام طور پر انہی ذرائع کی مدد سے منی لانڈرنگ کر رہے ہیں کیونکہ اس کو پکڑنا ناممکن ہے۔

اصل اسٹوری پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: