پاناما کا ہو گا کل ہنگامہ

وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ریفرنسز مسترد ہونے کے بعد سیاسی درجہ حرارت میں تیزی آگئی ۔ اپوزیشن نے مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا ۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اسپیکر کے فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا عندیہ دے دیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پانامالیکس پر اداروں نے بھی دوہرا معیار اختیار کر رکھا ہے ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ اسپیکر کی رولنگ کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق لائحہ عمل اپنائیں گے ۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اسپیکر کے غیرجانبدار ہونے سے ہی حکومت کی جان بچ سکتی ہے ۔

دوسری جانب عمران خان نے سڑکوں کے آپشن کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کا فلور بھی استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا امکان ہے ۔

تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان ایک طرف سڑکوں پر احتجاجی سیاست میں مصروف ہیں تو دوسری طرف قومی اسمبلی کے فلور پر بھی وہ پاناما لیکس اوروزیر اعظم کے خلاف بھرپور آواز اٹھانا چاہتے ہیں ۔ اس ضمن میں عمران خان کا کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں جانے کاامکان ہے ۔

کپتان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے ساتھیوں سے مشاورت کی ہے ۔ پارٹی رہنماؤں نے اسمبلی فلور پر بھی خطاب کا آپشن استمعال کرنے کامشورہ دیدیا ہے ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: