آسٹریلیا کا ٹی 20 کا نیا ریکارڈ

آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف 3 وکٹوں پر 263 رنز بنا کر بین الاقوامی ٹی 20 کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ سری لنکا نے 2007 میں کینیا کے خلاف 260 رنز بنا کر قائم کیا تھا۔

آسٹریلیا کی اننگز کے دوران آل راؤنڈر گلین میکس ویل نے صرف 65 گیندوں پر نا قابلِ شکست 145 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی طرف سے دیگر کھلاڑیوں میں ہیڈ نے 45، عثمان خواجہ نے 36 اور وارنر نے 28 رنز بنائے۔

سری لنکا کی طرف سے سینانائیکے، پریرا اور پاتھی رانا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ 20 اووروں میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 178 رنز بناسکی۔

سری لنکا کی طرف سے چندیمل 58 اور کاپوگیدیرا 43 رنز بنا کر نمایاں سکورر رہے۔

یوں آسٹریلیا نے سری لنکا کو مقررہ 20 اووروں میں 9 وکٹوں پر صرف 178 رنز بنانے دیئے اور میچ 85 رنز سے جیت لیا۔

آسٹریلوی بالروں میں سے سٹارک اور بولینڈ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فاکنر، ہینریکے اور زیمپا نے ایک ایک وکٹ لی۔

اس سے پہلے انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 444 رنز بنا کر ایک روزہ میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا۔ انگلینڈ نے بھی سری لنکا کا ہی ریکارڈ توڑا تھا۔

 جھلکیاں دیکھیں

 

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: