کراچی والے تنہا تھے نہ ہیں، فاروق ستار

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے سن لیں کراچی والے کل تنہا تھے نہ آج تنہا ہیں۔

ملیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس جیسا اجتماع نشترپارک میں نہیں ملے گا، ملیر پارک میں محبت ملے گی اور خدمت کا جذبہ ملے گا۔

اس سے پہلے نشترپارک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ کراچی والوں کو اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کی مزید ضرورت نہیں، کپتان ان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ایم کیو ایم کے مینڈیٹ اور جذبے کو نہیں توڑ سکتا۔

انہوں نے سوال کیا کہ آج حقیقی سیاسی طور پر کہاں ہے؟ 2013ء میں پی ٹی آئی کو بھی باہر سے لایا گیا۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نشترپارک میں لوگ کرسیوں اور ملیر میں اپنے پیروں پر کھڑے ہیں۔

متحدہ پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کی بقا اورسلامتی متحدہ ایم کیو ایم سے جڑی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: