تحریک انصاف کراچی میں لوگوں کا سونامی لانے میں ناکام ہوگئی اور جلسے کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر جلسے کے خلاف ٹویٹس اور پوسٹس کا سونامی آگیا۔
بیشتر افراد نے نشترپارک کے جلسے اور کراچی میں گائے اتارے جانے کی تصاویر شیئر کیں۔ جن میں گائے کو دیکھنے والے افراد ، عمران خان کے جلسے میں آنے والوں سے زیادہ تھے۔
پی ٹی آئی ورلڈ وائڈ کے اکاؤنٹ سے خالی جلسہ گاہ کی تصاویر شیئر کرکے قیادت پر الزام لگایا گیا کہ ان کی وجہ سے لوگ تحریک انصاف کو چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی کا حصہ بن رہے ہیں۔
صحافی احمد نورانی نے دونوں تصاویر شیئر کیں جس میں ایک طرف تحریک انصاف کا جلسہ اور دوسری طرف ناظم آباد میں گائے کو چھت سے اتارنے کا منظر دکھائی دے رہا تھا۔
نجم ولی خان نے سوال اٹھایا کہ کیا عمران خان نے اس جلسے کے لئے حج پر نا جانے کا فیصلہ کیا تھا؟۔
سینئر اینکر پرسن طارق متین نے کہا کہ کراچی میں اس سے زیادہ افراد پھڈا دیکھنے کے لئے جمع ہوجاتے ہیں؟۔
اینکر پرسن سلمان حسن نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ آو بچوں سیر کرائیں تم کو نشتر پارک کی ۔۔۔ جس کے اندر دیکھی ہم نے جلسی اک کپتان کی۔۔۔
کنور خالد نامی شخص نے لکھا کہ نشترپارک پچاس ہزار افراد سے بھر جاتا ہے لیکن تحریک انصاف یہاں لاکھوں افراد لے آئی۔