ایرانی قیادت مسلمان نہیں

ایران کے روحانی لیڈر آیت اللہ خامنی کے بیان کے جواب میں سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے بھی بیان جاری کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایرانی قیادت مسلمان نہیں۔

ایک دن قبل ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے بیان پر سعودی حکمرانوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ان  کو یمن میں عام شہریوں کا قاتل قرار دیا تھا۔

اس بیان کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور مزید بیانات بھی منظر عام پر آنے کا امکان ہے۔

ایران کا سعودی مفتی اعظم کو سخت جواب

آیت اللہ خامنی کا کہنا تھا کہ حج میں بھگڈر کے بعد سعودی حکام نے لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی بجائے کنٹینروں میں بند کر کے زندہ ہی دفنا دیا۔ انہوں نے مسلم ممالک سے اپیل کی تھی کہ وہ سعودی عرب سے مکہ اور مدینہ کا کنٹرول حاصل کریں۔

سعودی مفتی نے کہا کہ ایرانی قیادت مجوسیوں کی اولاد میں سے ہیں۔ یہ زرتشت آگ کی پوجا کرتے ہیں۔ ان کے دلوں میں آج بھی مسلمانوں سے نفرت موجود ہے۔ یہ خاص طور پر سنی مسلمانوں کے خلاف ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: