جب راشد لطیف کے جھوٹ نے یاسر علی کا کیریئر تباہ کر دیا

2003 کا ملتان ٹیسٹ پاکستانی شائقین کو اس حوالے سے یاد رہے گا کہ دوسری اننگز میں انضمام الحق کی 138 رنز کی ناقابل شکست اننگز نے بنگلہ دیش کے ہاتھوں سے فتح چھین لی، لیکن اس میچ میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے یاسر علی کی یادیں اتنی سنہری نہیں۔ اس میچ میں راشد لطیف کے ایک جھوٹ نے یاسر علی کا کیریئر شروع ہونے سے پہلے ہی ختم کر دیا۔

ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے یاسر علی رائٹ ہینڈڈ فاسٹ باؤلر تھے۔ ملتان ٹیسٹ ان کے کیریئر کا پہلا فرسٹ کلاس میچ بھی تھا۔ انہیں 18 سال کی عمر میں 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار اور گیندوں کو دونوں جانب سوئنگ کرنے کی صلاحیت کے باعث ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا۔

ہر نوجوان کی طرح یاسر کا آغاز بھی زیادہ اچھا نہ رہا۔ پہلی اننگز میں انہوں نے صرف حبیب البشر کو راشد لطیف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

دوسری اننگز میں بھی انہیں ایک وکٹ ملی لیکن یہ ایک وکٹ ہی ان کے خاتمے کا باعث بن گئی۔ میچ کے تیسرے روز جب بنگلہ دیش کے الوک کپالی بیٹنگ کر رہے تھے، یاسر علی کی گیند پر وکٹ کیپر اور کپتان راشد لطیف کی طرف کیچ گیا، گیند زمین سے ٹکرا گئی لیکن راشد لطیف نے کیچ آؤٹ کی اپیل کر دی، امپائر نے انگلی کھڑی کر دی تاہم ری پلے سے ثابت ہو گیا کہ گیند راشد لطیف کے گلوز سے گری اور راشد نے اسے دوبارہ اٹھا کر اپیل کر دی۔

Rashid Latif

یاسر علی کا کہنا ہے کہ جیسے ہی انہیں علم ہوا انہوں نے الوک کپالی کو واپس بلانے کی تجویز دی لیکن وہ پویلین لوٹ چکے تھے، راشد لطیف کا بھی یہی کہنا ہے کہ انہوں نے سینئر کھلاڑیوں سے مشورہ کیا اور پھر یہی فیصلہ کیا کہ الوک کپالی کو واپس نہ بلایا جائے۔

 میچ کے بعد آئی سی سی نے دھوکہ دہی پر راشد لطیف پر 5 ون ڈے میچوں میں شرکت پر پابندی عائد کر دی۔ یاسر علی پر کوئی پابندی نہ لگائی گئی لیکن انہیں اس کے بعد کبھی قومی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

راشد لطیف کے لئے بھی یہ آخری ٹیسٹ میچ ثابت ہوا اور اس کے بعد انضمام الحق کو ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی۔ یاسر علی اگرچہ راشد لطیف کو قصور وار قرار نہیں دیتے، تاہم ان کا کہنا ہے اگر وہ وکٹ انہیں نہ ملتی تو شاید ان کا انٹرنیشنل کیریئر ایک ہی میچ کے بعد ختم نہ ہو جاتا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: