نااہل کون وزیراعظم یا عمران؟ 28 ستمبر کو جواب دو

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے خلاف نااہلی کی درخواست پر حکومت کو 28 ستمبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست بھی باضابطہ سماعت کے لئے منظور کر لی گئی۔

وزیراعظم کے خلاف نااہلی ریفرنس پر سماعت میں وکیل سلمان بٹ نے الیکشن کمیشن سے جواب دائر کرنے کے لیے وقت مانگا جس پر انہیں 28 ستمبر تک کا وقت دیا گیا۔

تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سماعت کے لیے اتنے دن دیے گیے تھے، وزیراعظم کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں اور اسپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنسز کے حوالے سے جانبداری کا مظاہرہ کیا۔ تاریخ میں یہ فیصلے انتہائی سیاہ سمجھے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست باضابطہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے انہیں بھی 28 ستمبر تک جواب دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شاہنواز ڈھلوں نے عمران خان کے خلاف آف شور کمپنی ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کی درخواست دائر کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈز میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کو پاناما لیکس سے متعلق درخواستوں سے منسلک کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس کیس کا 80 فیصد معاملہ دیگر درخواستوں سے ملتا جلتا ہے۔

درخواست گزار اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف دوغلی پالیسی رکھتی ہے، دوسروں سے احتساب چاہتی ہے مگر اپنی پارٹی کا احتساب نہیں کرتی

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سینیٹر لیاقت علی، رکن اسمبلی محمد علی اور شہرام ترکی کی نااہلی سےمتعلق بشیری گوہر اور زاہد خان کی درخواست بھی 28 ستمبر تک ملتوی دی۔

وزیراعظم کے داماد اور ن لیگ کے رہنما کیپٹن صفدر کے خلاف غیرقانونی اثاثہ جات کیس میں ان کے وکیل نے جواب جمع کرادیا ہے۔ عدالت میں درخواست پر اگلی سماعت 28 ستمبر کو ہوگی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: