پانڈا کی نسل کو اب معدومی کا خطرہ نہیں

ماحول کے تحفظ کے عالمی ادارے نے کہا ہے کہ پانڈا کی نسل کو اب معدومی کا خطرہ نہیں ہے۔ چین کے ہنگامی اقدامات کی وجہ سے اس نسل کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر نے پانڈا کو اب معدومی کے خطرے سے دوچار جانوروں کی فہرست سے نکال دیا گیا ، تاہم اب بھی اس جانور کا نام اس فہرست میں درج ہے جنہیں آنے والے زمانوں میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا سب سے زیادہ سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

1980 کی دہائی میں پانڈا کی نسل کے خاتمے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ سفید اور سیاہ رنگ کا یہ بھالو صرف جنوبی چین کے علاقوں میں پایا جاتا تھا اور ان کی تعداد 1000 سے بھی کم رہ گئی تھی۔ چین نے عالمی اداروں کے توجہ دلانے پر ہنگامی اقدامات کئے، جنوبی چین میں جنگلات کی کٹائی پر پابندی لگا دی گئی، پانڈا کے شکار پر سخت ترین سزاؤں کا قانون بنایا گیا اور بانس کے مزید جنگلات اگائے گئے۔ ان کوششوں کے ثمرات چند سال میں ہی ظاہر ہونا شروع ہو گئے۔ 2006 تک پانڈا کی تعداد بڑھ کر 1400 ہو چکی تھی جب کہ اب یہ تعداد 2000 کے لگ بھگ ہے۔

Panda Bambo

انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر نے خبردار کیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث آئندہ 80 سال تک بانس کے جنگلات میں کمی واقع ہو سکتی ہے جس سے پانڈا کی نسل پھر سے خطرے سے دوچار ہو جائے گی۔ اس مسئلے کے حل کے لئے چین اور دیگر ملکوں میں بانس کے جنگلات اگانے کا نیا منصوبہ لایا جا رہا ہے۔

پانڈا دنیا کے بے ضرر اور معصوم جانوروں میں شمار ہوتا ہے جو صرف بانس کی تازہ شاخیں کھا کر گزارا کرتا ہے۔ دن کا بیشتر وقت یہ جانور سونے میں گزارتا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: