مالک کو ملک بھر میں دکھایا جائے

سندھ ہائی کورٹ نے فلم ”مالک” کی نمائش پر پابندی ختم کردی ہے اور ملک بھر میں نمائش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

عاشر عظیم کی فلم میں سیاستدانوں کی کرپشن کو موضوع بنایا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے فلم کی تین ہفتے نمائش کے بعد 8 اپریل کو اس پر پابندی عائد کردی تھی۔

چیئرمین سنسر بورڈ کے مطابق فلم نے یہ تاثر دیا کہ ملک میں کوئی قانون نہیں، شہریوں کو لاقانونیت پر اکسایا گیا، سیاست دانوں کی شخصیت کو منفی انداز میں پیش کیا گیا۔

فلم کے مصنف اور ہدایتکار عاشر عظیم کا کہنا تھا فلم کے ذریعے عوام کو پیغام دیا گیا ہے کہ جمہوریت کا مطلب صرف ووٹ کاسٹ کرنا نہیں۔ ہرروز اپنے حقوق ادا کرنا اور ذمہ داریاں نبھانا بھی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں دائر ہونے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ فلم پر پابندی وفاقی حکومت نے لگائی ہے جس کا اختیار وفاق کے پاس نہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: