پُرانے نوٹ یکم دسمبر کے بعد ردی

پُرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ یکم دسمبر کے بعد ردی بن جائیں گے۔ ان نوٹوں کو جلدی خرچ کرلیں کیونکہ یکم دسمبر کے بعد کوئی بینک پُرانے نوٹ نہیں لے گا، صرف نئے ڈیزائن کے نوٹ ہی قابل قبول ہوں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پُرانے ڈیزائن کے تمام کرنسی نوٹوں کی قانونی حیثیت یکم دسمبر 2016 سے ختم ہو جائے گی۔

بینکوں سے بھی پُرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کے تبادلے کا آخری دن 30 نومبر ہے۔

 تمام کمرشل اور مائیکروفنانس بینک 30 نومبر تک 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پُرانے ڈیزائن کے نوٹوں کی وصولی اور اتنی ہی مالیت کے نئے ڈیزائن کے بینک نوٹوں اور سکوں سے تبادلہ جاری رکھیں گے۔

تاہم اسٹیٹ بینک اور اس کے فیلڈ دفاتر 31 دسمبر 2021 تک پُرانے ڈیزائن کے نوٹوں کی وصولی جاری رکھیں گے۔ 5 روپے کے نوٹ اور پُرانے ڈیزائن کے 500 روپے کے نوٹ کی قانونی حیثیت پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: