پاکستان میں مبینہ ڈورن حملہ،کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ  ان کا اہم کمانڈر روید علی شیخ مارا گیا۔ دہشت گرد تنظیم کے مطابق 4ستمبر کو  پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر روید علی شیخ حملے کی منصوبہ بند کر رہا تھا۔

منصوبہ بندی میں کمانڈر موسیٰ سمیت  10مزید دہشت گرد بھی موجود تھے ۔ یہ اجلاس مبینہ طور پر کرم ایجنسی کے پاک افغان سرحد ی علاقے گیان رازو میں جاری تھا  کہ مبینہ ڈرون حملہ کیا گیا جس میں تمام افراد ہلاک ہوئے۔

تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوا کہ مبینہ ڈرون حملہ پاکستان نے کیا  یا پھرغیر ملکی افواج کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے اس حوالے سے اب تک کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔ تاہم ضرب عضب کی ابتدا کے بعد سے پاکستان میں امریکی ڈرون حملے بند ہو چکے ہیں۔

پاکستانی فورسز کی جانب سے حملوں میں ایف 16 سمیت مختلف طیارے  اور براق نامی پاکستانی ڈرون بھی استعمال کیا جاتا  ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: