دھاندلی ہوئی، پی ٹی آئی کا نیا الزام

پی ٹی آئی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید اور سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے صوبائی حلقہ پی پی 232 کی پی ٹی آئی امیدوار عائشہ جٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران الزام عائد کیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار یوسف کیسیلہ نے دھاندلی سے ان کا مینیڈیٹ چرایا ہے۔

انہوں نے دھاندلی کی ویڈیو پیش کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ حلقے کے نتائج روک لئے جائیں۔ اس ضمن میں الیکشن کمیشن سے بھی رابطہ کر لیا گیا ہے۔ اگر انصاف نہ ملا تو ہائی کورٹ کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا جائے گا ۔

اس موقع پر عائشہ جٹ نے الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ آفیسر پر بھی دھاندلی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن معاملہ کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: