اینٹ سے اینٹ بجے گی، عمران خان

عمران خان کراچی کی سیاست میں ایک بار پھر متحرک ہو گئے ہیں۔ اسٹیل ملز ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل ملز پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہے حقوق کے لئے سڑکوں پر نکلنے پرانہیں  مبارکباد دیتا ہوں۔ 2007 میں اسٹیل ملز کے پاس 8 ارب سرپلس تھا لیکن اسٹیل ملز میں ڈاکا مار کر لوٹا گیا جبکہ ڈاکے کی قیمت مزدوروں نے ادا کی۔

ان کا کہنا تھا پاکستان نے اسلامی فلاحی ریاست بننا تھا لیکن نہ بن سکا کیونکہ ملک میں ظلم کا نظام بن چکا ہے۔ ملک میں نہ عدالتی انصاف ہے اور نہ ہی تعلیمی انصاف۔ ملک میں بیروزگاری کی وجہ صاحب اقتدار کی کرپشن ہے۔ نواز شریف کو ملازمین کی فکر نہیں کہ غریب ملازمین کیسے گزارہ کر رہے ہیں ۔ عید تک تنخواہیں نہ ملیں تو ملازمین کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا نواز شریف کا بیٹا ساڑھے 6 ارب کے گھر میں رہتا ہے جبکہ نواز شریف کی سعودی عرب میں اسٹیل مل اربوں کما رہی پاکستان اسٹیل کیوں نہیں؟ عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاناما لیکس پر جواب مانگتے ہیں تو نواز شریف فیتے کاٹنے چلے جاتے ہیں۔ ایک، ایک سڑک کا تین تین بار فیتہ کاٹ رہے ہیں۔

اس سے پہلے ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا پاناما لیکس میں وزیراعظم نواز شریف کا نام آیا لیکن اسپیکر نے میرے خلاف ریفرنس منظور کر لیا اور وزیراعظم کے خلاف ریفرنس مسترد کر دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے فیصلہ کر کے پارلیمنٹ اور اپنی ساکھ ختم کر لی۔

کپتان نے الزام لگایا کہ سردار ایاز صادق دوسری مرتبہ بھی دھاندلی کر کے الیکشن جیتے ہیں۔ ان کے خلاف دھاندلی کا کیس عدالت میں ہے۔ عمران خان نے کہا رائے ونڈ مارچ کے لئے تمام جماعتوں سے رابطہ کروں گا۔ بورے والا میں الیکشن لڑنے والی تحریک انصاف کی خاتون امیدوار کو دھاندلی سے ہرا دیا گیا اور دھاندلی کے ثبوت میڈیا پر آ گئے ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر ویڈیو میں ٹھپے لگا کر ن لیگ کو جتوا رہا ہے۔

عمران خان نے کہا اینٹ سے اینٹ میری نہیں نواز شریف کی بجے گی اس بار انہیں جدہ جانے کا بھی موقع نہیں ملے گا اور اینٹ بجانے کا کہنے والے کون ہوتے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: