شیخ رشید کا ریفرنس مسترد،حکومتی الیکشن کمیشن کو ارسال

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز  صادق نے   وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے لیے  شیخ رشید کا ریفرنس مسترد کردیا ہے ۔ اسپیکرآفس کی جانب سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کو بھجوائے جانے والے جواب میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف نااہلی ریفرنس قابل سماعت نہیں۔ریفرنس کےساتھ  ایسا کوئی ثبوت بھی   منسلک نہیں کیا گیا جس کی بنیاد پر وزیراعظم کو نااہل قرار دیا جائے ۔

دوسری جانب اسپیکر نے  عمران خان کے خلاف دائر   ریفرنس الیکشن کو بھجوادیا ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی  کی نااہلی کے لیے    ریفرنس مسلم لیگ نون کے رہنما دانیال  عزیز نے جمع کرایا تھا ۔دانیال میں  ریفرنس میں موقف اختیار کیا  کہ عمران خان نے  بنی گالہ  کی  تین سو کنال اراضی کو تحفہ ظاہر کیا۔حالانکہ وہ خریدی گئی تھی جبکہ ریونیو ریکارڈ میں بھی یہی  بتایا ہے کہ انہوں نے  تین سو کنال اراضی خریدی تھی۔

دانیا ل عزیز کا کہنا ہے کہ  عمران  خان  خود اپنے چنگل میں پھنس گئے ۔وہ آرٹیکل 62 اور 63کے تحت نااہل ہوسکتے ہیں ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: