سیاسی ماحول گرم،زرداری کی واپسی،جماعت اسلامی سڑکوں پر

ملک میں سیاسی فضا گرم ہوئی تو مفاہمتی سیاست کے علمبردار آصف زرداری کا وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سابق صدر دسمبر میں وطن واپس آئیں گے۔

منظور وسان  نے  پیش گوئی کی ہے  کہ ستمبر  کا مہینہ مزید گرم ہوگا۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ سیاسی صورتحال میں پیپلزپارٹی کا کردار اہم  ہوگا۔

ادھر عید کے بعد بلاول  ملک بھر کے طوفانی دورے کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے وزیر اعلیٰ سندھ کی ملاقات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سند ھ نے پیپلزپارٹی کی قیادت کا پیغام وزیراعلیٰ پنجاب کو پہنچایا ۔

اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے  تھا کہ   ہم سب کو مل کر پاکستان کو مضبوط بنانا ہےجبکہ مراد علی شاہ نے کہا کہ  پیپلزپارٹی کی حکومت جمہوری اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے۔

جماعت اسلامی نے بھی  8ستمبرکو کرپشن کے خلاف اسلام آباد میں  دھرنا دینے کا اعلان کردیا ۔دھرنے کااعلان کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا  کہ   ملک میں کرپشن انتہا کو پہنچ چکی ہے ۔جبکہ حکومت کرپشن اور پاناما لیکس کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈال رہی ہےجس کی وجہ سے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

سراج  الحق  کا مزید کہنا تھا کہ بدیانت اور کرپٹ حکمرانوں کی موجودگی میں ملکی سا لمیت کو خطرہ ہے۔خطے میں بھارتی اور امریکی عزائم کو ناکام بنانے کے لئے دیانت داراور جرات  مند قیادت ضروری ہے ۔

عمران خان نے  بھی کراچی میں بھرپور سیاسی گرمیاں شروع کر دیں ہیں۔ کہتے ہیں کرپشن کے خلاف جدوجہد کرتے رہیں ۔ انصاف ملنے تک سڑکوں پر رہیں گے۔

میڈیا سے گفتگو می ںان کا کہنا تھا کہ سردار ایاز صادق جانبدار اسپیکر ہیں۔ وہ دو مرتبہ دھاندلی کرکے اسمبلی میں آئے۔ ان کا کہنا تھا نوازشریف کی اربوں روپے کی کرپشن پکڑی گئی لیکن یہاں چھوٹے چور جیل جاتے ہیں اور بڑوں کو کوئی پوچھتا ہی نہیں۔

کپتان کا کہنا تھا کہ بنی گالہ میں ان کا گھر عوام کے پیسوں سے نہیں بنا  لیکن رائے ونڈ محل کیمپ آفس ہے اور وہ حکومت کے خرچ پر چل رہا ہے ۔

انہوں نے عدالتی فیصلے تسلیم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ سب کیلئے قانون ایک ہونا چاہئے ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: