عالمی ادارے اجازت نہیں دیتے۔اعصام کا مطالبہ بچگانہ

عصام الحق نے نیوزی لینڈ میں ہونے والے اے ٹی پی ٹور ڈیوس کپ  کا بائیکاٹ کر دیا۔ پاکستانی فیڈریشن نے بھی تصدیق کی ہے کہ عصام  الحق 16سے 18ستمبر کو ہونے والے ڈیوس کپ میں حصہ نہیں لیں گے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن  کو لکھے گئے خط میں عصام نے کہا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ نہیں جائیں گے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو میانمار میں 2013میں ہونے والی بدسلوکی کے بعد پاکستان آنا چاہیے تھا۔ تاہم  انہوں نے ایسا نہیں کیا۔‘‘

عصام کے والد نے بھی نیوزی لینڈ کے میڈیا سے گفتگو میں اپنے بیٹے کے نظریات کا دفاع کیا۔ تاہم نیوزی لینڈ  میں ٹینس کے چیف ایگزیکٹو اسٹیو جان کا کہنا ہے کہ عصام کی باتیں بچگانہ ہیں۔ نیوزی لینڈ کبھی خود کسی وینیو کا انتخاب نہیں کرتا۔ یہ کام صرف عالمی ٹینس ایجنسی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اسلام آباد میں آ کر کھیلنے کی پیش کش کی تھی لیکن ہم سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستان نہیں گئے۔ قریشی بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے۔ ہمیں کبھی پاکستان جانے کا موقع نہیں ملا کیونکہ عالمی اداروں نے اس کی اجازت نہیں دی۔ اگر پاکستانی فیڈریشن غصہ نکالنا چاہتی ہے تو جائے عالمی اداروں سے بات کرے۔

جان نے کہا کہ شاید ہم ذاتی طور پر جانے کے خواہش مند ہوں لیکن جب ملک کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر پاکستان کے حوالے سے وارننگ ہو تو ہم کیسے ٹیم لے کر جا سکتے ہیں عصام الحق کی باتیں بچگانہ ہیں۔ ان کے دوست یہاں سے اکیلے تو جا سکتے ہیں لیکن سرکاری ٹیم لے کر نہیں جا سکتے۔

جان نے کہا کہ قریشی کو اب تک شاید میانمار والے واقعے کا غصہ ہے کیونکہ  وہاں ریفری نے میچ کو برابر کر دیا تھا۔ اس کی وجہ گراؤنڈ کے حالات تھے۔ پاکستان پہلا سنگل جیت چکا تھا جبکہ دوسرے میچ میں بھی عصام کو سبقت تھی لیکن پھر گراؤنڈ کی خراب صورت حال کی وجہ سے میچ برابر قرار دے دیا گیا۔شاید اسی کا غصہ قریشی اب بھی نکال رہا ہے۔

جان کے مطابق اگر قریشی نہیں آتا تو شاید اب پاکستانی ٹیم انتہائی کمزور ہو گی۔

اصل خبر پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: