آخر کار جیت کا مزہ چکھ لیا

پاکستان نے انگلینڈ کو 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ قومی ٹیم نے 303 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 48.2 اوورز میں پورا کیا۔

اس کے ساتھ ہی گرین شرٹس سیریز میں کلین سویپ ہونے سے بھی بچ گئے ہیں۔ انگلینڈ اب یہ سیریز 1-4 سے جیت گیا ہے۔

90 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر سرفراز احمد کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ مین آف دی سیریز قرار پائے۔

پاکستان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو شرجیل خان ہاتھ پاؤں پوری طرح کھولنے سے پہلے ہی صرف 10 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

بابر اعظم تیزی سے کھیلے اور 6 چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے لیکن وہ مارک وڈ کا شکار بن گئے۔

Azhar Ali - Copy

کپتان اظہر علی 33 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے یوں 77 کے مجموعی سکور پر پاکستان کے تین کھلاڑی پویلین واپس جاپہنچے۔

اس موقع پر سرفراز احمد اور شعیب ملک کی بہترین پارٹنر شپ نے میچ جیتنے کی راہ ہموار کی۔ سرفراز نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے ایک چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے 90 رنز کی اننگز کھیلی۔ شعیب مک 77 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 2 چھکے اور 5 چوکے لگائے تھے۔

انگلش ٹیم نے اس اہم پارٹنر شپ کے خاتمے پر نئے پاکستانی بلے بازوں رضوان اور نواز پر دباؤ بڑھایا جس کا نتیجہ نواز کے رن آؤٹ کی شکل میں سامنے آیا۔ تاہم رضوان نے عماد وسیم کے ساتھ مل کر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمدہ کھیل پیش کیا اور ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ رضوان 34 اور عماد 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

کارڈیف کے میدان میں اظہر علی نے ٹاس جیتا اور آسمان پر بادلوں کو دیکھتے ہوئے انہوں نے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

انگلش ٹیم نے پُراعتماد انداز میں کھیل کا آغاز کیا لیکن ایلکس ہیلز اس بار لمبی اننگز نہ کھیل پائے۔ عامر نے 23 رنز پر انہیں پویلین واپس بھیج دیا۔

amir wicket pak vs england

انگلینڈ کو دوسرا نقصان 64 کے مجموعی سکور پر ہوا اور جو روٹ 9 رنز بناکر حسن علی کا شکار بن گئے۔

انگلش کپتان اوئن مورگن 10 رنز بناکر عماد وسیم کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

ایسے میں اوپنر جیسن روئے نے 87 رنز کی انتہائی اہم اننگز کھیلی جس کا خاتمہ محمد عامر نے کیا۔

بین سٹوکس اور جونی بیئرسٹو نے ایک اور اہم شراکت داری قائم کی تاہم بیئرسٹو 33 رنز بناکر عمر گل کی گیند پر واپس پویلین پہنچ گئے۔

سٹوکس کی 75 رنز کی اننگز کا خاتمہ حسن علی نے کیا۔ ڈاسن اور ووکس صرف دس دس رنز بناسکے۔ ویلی نے 6 رنز سکور کئے۔

جورڈن 15 اور مارک وڈ 7 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی طرف سے حسن علی نے 4 اور محمد عامر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عماد وسیم اور عمر گل کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: