خواب پورا کر لیں، فاروق ستار

کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار  نے خطاب میں پی ایس پی کے رہنماؤں کو نام لئے بغیر مخاطب کیا کہ یہ جوڑنے آئے ہیں تو پھر ڈیڑھ اینٹ کی مسجد نہیں بنانی چاہیے تھی۔ اگر حکومت نے ایک سے زیادہ ایم کیو ایم بنانی ہے تو خواب پورا کر لیں۔ ایم کیو ایم کے دفاتر توڑے جا سکتے ہیں لیکن مینڈیٹ کو نہیں توڑا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ پختوتوں کا بھی الائنس ہے۔ پاکستان کو صیح معنوں میں قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے۔ قافلہ نئے عزم کے ساتھ دوبارہ آرگنائز ہوگا۔ یہ پریکٹس میچ ہے۔ 2018ء میں کراچی کی ساری نشستوں سے کامیاب ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ محروم اور بیگانے ہو سکتے ہیں لیکن کسی کو بے آبرو کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وفاداریاں تبدیل کرانے والوں کو کہتا ہوں کہ 2018ء کو بھول جاؤ۔ اپنے مرکز سے اگر دور نکل جاؤ گے، خاک ہو جاؤ گے، افسانوں میں ڈھل جاؤ گے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: