شہد کی مکھیوں پر ایٹمی حملہ

امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں زیکا وائرس کے جراثیم منتقل کرنے والے ایک مچھر کو مارنے کے لئے مہلک اسپرے کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس اسپرے کی وجہ سے اب تک 25لاکھ شہد کی مکھیاں ماری جا چکی ہیں۔حکام کے مطابق اسپرے سے مچھروں کی نسل ’’ایدس الباکٹس اور ایدس ایگپاتی‘‘  کو مارنے کی کوشش کی جا رہی ہے کیونکہ مچھروں کی یہ قسم زیکا وائرس کو انسانوں میں منتقل کرتی ہے۔

فلوریڈا اور جنوبی کیرولینا میں ٹرکوں، جہازوں اورگاڑیوں کی مدد سے یہ اسپرے مختلف باغوں اور شہری آبادیوں میں کیے جا رہے ہیں۔ جنگلات میں بھی کئی مقامات پر یہ اسپرے کیے گئے ہیں۔تاہم واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اس اسپرے کا شہد کی مکھیوں پر بدترین اثر ہوا ہے ۔ کم ترین اعدادوشمار بھی قبول کیے جائیں اور محتاط اندازوں کی بنیاد پر بھی بات کی جائے تو اب تک لاکھوں شہد کی مکھیاں ماری جا چکی ہیں۔ تاہم اس کا درست اندازہ صرف ملک میں شہد کی پیداوار کے سالانہ اعدادوشمار منظر عام پر آنے کے بعد ہی لگایا جا سکتا ہے۔

جنوبی کیرولینا میں شہد کی مکھیاں پالنے والوں نے حکومت کے خلاف چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسپرے کے بعد ایسا لگا جیسے کسی نے ایٹم بم گرا دیا ہو۔ ہر طرف شہد کی مکھیوں کی لاشیں ہی لاشیں تھیں۔ ایک بھی نہیں بچ سکی۔

’’نالیڈ ‘‘ نامی  اس دوا کے اثرات پر 23سال پہلے بھی احتجاج ہوا تھا۔ تب بھی مچھروں کے خاتمے کے لئے اسپرے کی وجہ سے لاکھوں شہد کی مکھیاں مری تھیں۔ اس کے بعد دوا کو کئی سال پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: