اوباما کی چین آمد، نہ ریڈ کارپیٹ ، نہ سیڑھیاں

باراک اوباما چین کے شہر ہونگزو  میں جی 20اجلاس  میں شرکت کے لئے پہنچے۔ تاہم ائیرپورٹ پر ان کے طیارے کو چینی حکام نے  سیڑھی بھی فراہم نہیں کی ۔ اس کے بعد ائیرفورس ون میں موجود اپنی سیڑھی کو کھولا گیا تاکہ اوباما جہاز سے اتر سکیں۔ صدر اوباما کو جہاز  کے پچھلے حصے میں موجود سیڑھی کی مدد سے باہر نکلنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا لیکن چینی حکام نے آگے بڑھ کر کوئی مدد نہیں کی۔

اتوار کو نریندری مودی، ولاد میر پیوٹن ، تھریسا مے سمیت کئی ممالک کے سربراہان اسی ائیرپورٹ پر اترے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور ریڈ کارپیٹ  بھی نہیں بچھایا گیا لیکن صدر اوباما کے لئے ایسے کوئی انتظامات نہیں تھے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق ائیرپورٹ پر چینی اور امریکی حکام نے آپس میں بدکلامی بھی کی۔ ایسی ہی ایک ویڈیو میں چینی اہلکار کو گالیاں دیتے سنا جا سکتا ہے  جس نے امریکی ہم منصب کو کہا کہ ’’یہ ہمارا ملک ہے، ہمارا ائیرپورٹ ہے۔‘‘

سابق سفیروں کے مطابق چین نے جان بوجھ کر ایسا کیا ہے تاکہ صدر اوباما کو  تھوڑا نیچا دکھایا جا سکے۔ میکسیکو کے سابق سفیر نے گارڈین کو انٹرویو میں کہا کہ ’’چینی غلطی نہیں کرتے، ایسی غلطی وہ کر ہی نہیں سکتے۔ چینی جب کچھ کرتے ہیں تو ایک ایک لمحے کا خیال رکھا جاتا ہے۔ ‘‘

میکسیکو کے سابق سفیر جو چین میں 6سال تعینات رہے ، کہتے ہیں کہ ’’یہ چین کا نیا گھمنڈی پن ہے۔ وہ دنیا کو بتانا چاہتا ہے کہ امریکا ہمارے لئے اہم نہیں۔ چین اپنے عوام کو کہنا چاہتا ہے کہ ہم سپر پاور کے سامنے کھڑے ہیں۔ یہ ان کی قومیت کا معاملہ ہے۔‘‘

ادھر چینی حکام ’’چائنا مارننگ ‘‘ کو انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے صدر اوباما کے ساتھ کسی قسم کی بدتمیزی نہیں کی اور نہ ہی انہیں نیچا دکھانے کی کوشش کی گئی۔ صدر اوباما کو معمول کے مطابق سٹیر کیس اور ڈرائیور فراہم کیا  گیا تھا۔ تاہم امریکی حکام نے کہا کہ ڈرائیور انگلش نہیں بولتا تو ہم نے امریکی حکام کو پیش کش کی کہ ڈرائیور کے ساتھ مترجم کو بھی بیٹھا دیتے ہیں جس پر امریکی حکام نے ڈرائیور اور ریڈ کارپیٹ سیڑھی لینے سے انکار کر دیا۔

 

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: