پی ٹی آئی ناراض ارکان کا اجلاس آج ہوگا

تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے ناراض اراکین اسمبلی کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں پارٹی منشور پر عمل درآمد نہ ہونے کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

ذرائع کے مطابق اجلاس ایم این اے داور کنڈی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگا۔

اجلاس میں پارٹی کے ناراض اراکین قومی وصوبائی اسمبلی شریک ہونگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پارٹی منشورپرعمل درآمد نہ ہونے کا جائزہ لیا جائے گا۔ جبکہ صوبائی حکومت کے فنڈز کی غیرمنصفانہ تقسیم کا معاملہ بھی زیرغورآئے گا۔

جہاں ایک طرف تحریک انصاف حکومت کو ٹف ٹائم دینے سے پیچھے نہیں ہٹ رہی وہیں اپنے اندر کے اختلافات بڑھتے جارہے ہیں۔ جو اب یوسی اور ٹاون کی سطح تک پہنچ چکے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: