کراچی کے مختلف علاقوں سےپولیس نے 8 ملزموں اور 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ سرجانی ٹاؤن سے 2 افغان باشندے بھی پکڑ لیے گئے
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم متعدد مقدمات میں ملوث ہیں،محمود آباد سے پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا،،،ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق گرفتار ملزم 12 اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا اعتراف کرچکا ہے۔ جس سے اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔ دوسری جانب سرجانی ٹاؤن سے پولیس نے 2 افغانی باشندوں کو گرفتار کرلیا،،،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے