بنگلہ دیش:جماعت اسلامی کے رہنما کو پھانسی دے دی گئی

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے 63 سالہ رہنما میر قاسم کو پھانسی دے دی گئی ہے ۔ میر قاسم کی پھانسی کے خلاف اپیل کچھ دن پہلے سپریم کورٹ نے مسترد کر دی تھی۔

مارچ میں بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے غداری کے مقدمے کے تحت انہیں سزائے موت سنائی تھی ،سقوط ڈھاکا کے دوران میرقاسم اور جماعت اسلامی کے دیگر رہنماوں نے پاکستان کے ساتھ رہنے کی جدوجہد کی تھی جسکی وجہ سے حسینہ واجد کی حکومت نے انکے خلاف غداری کے مقدمات قائم کیے۔

سیاسی اور صحافتی حلقوں نے بنگلہ دیشی حکومت کی طرف سےبنائے جانے والے پہ در پہ غداری کے مقدموں پر شدید تنقید بھی کی تھی۔

سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ حسینہ واجد کی حکمت عملی ملکی آئین کی حفاظت کی ہرگز نہیں جسکی آڑ لے کر وہ مسلسل غداری کے مقدمات بنا رہی ہیں بلکہ وہ اپنے سیاسی حریفوں سے انتقام لے رہی ہیں

 

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: