مشتری کا طوفان، کائنات سے انوکھا

ناسا کا خلائی مشن ’’جونو‘‘ 27اگست کو پہلی بار مشتری کے انتہائی قریب سے گزرا۔ اس  نے پہلی بار مشتری کے قطبین کی تصاویر بنائیں۔ ناسا کے مطابق ’’مشتری کا قطب شمالی کائنات میں سب سے مختلف ہے۔ ہم نے آج تک ایسا کچھ نہیں دیکھا۔ اسے دیکھ کر لگتا ہی نہیں کہ یہ مشتری ہے۔‘‘

ناسا نے نظام شمسی کے سب سے بڑے سیارے کی نئی تصاویر بھی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہیں۔ زمین اور مشتری  کے آپسی مدار کے باعث سیارے کا قطب جنوبی انسانی آنکھ سے اوجھل رہا ہے۔

’’جونو‘‘ مشن کے ہیڈ سکاٹ بولٹن نے کہا کہ  مشتری کا ماحول ہیلیم اور  ہائیڈروجن سے بنا ہے۔ اس کی سطح پر موجود لال نشان کئی ہزار سالوں سے جاری طوفان کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس طوفان  کی تصاویر کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ ایسا کوئی چیز انسان نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔

جونو نے اپنے مشن کے دوران اس سیارے کی آڈیو ریکارڈنگ بھی کی ہے تاکہ انسان اس سیارے کی آواز سن سکے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: