اجے 2روپے کا بندہ

صبح ، صبح اچانک اجے دیوگن کو نہ  جانے کیا ہوا کہ انہوں نے  پروڈیسر کمال منگت اور کمال آر خان کی ٹیلی فونک گفتگو کی آوڈیو جاری کر دی۔ کمال آر خان اداکار، پروڈیسر ، مصنف اور ایک نامور ویب سائٹ کے بانی ہیں۔ اس ویب سائٹ پر فلموں کی پروموشن بھی کی جاتی ہے۔

اس آڈیو پیغام میں کما ل نے اعتراف کیا کہ کرن جوہر نے انہیں 25لاکھ روپے فراہم کیے تاکہ وہ ویب سائٹ پر کرن جوہر کی نئی فلم ’’اے دل ہے مشکل ‘‘ کو پروموٹ کریں  اور اس کے مقابلے میں اجے دیوگن کی نئی فلم ’’شیوایا‘‘ کے خلاف مہم چلائیں۔

اجے نے آڈیو پیغام کے ساتھ ایک بیان بھی جاری کیا ہے جس میں ان تمام لوگوں کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد کمال آر خان نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا اور اجے کے بیان پر وضاحت دی۔

کمال نے پریس کانفرنس کے آغاز میں ایک چیک لہرا کر دکھایا۔ 3کروڑ کا یہ چیک کمار منگت کی کمپنی نے انہیں دیا تھا۔ کمال نے کہا کہ کمار منگت کی کمپنی سے ان کے پرانے تعلقات ہیں۔ اجے دیوگن کے بیان پر انہوں نے کہا کہ اجے دو کوڑی کا شخص ہے۔ انڈسٹری میں آنے سے پہلے اس کی اوقات 2روپے کی تھی لیکن آج و ہ ارب پتی ہے۔اس کا انڈسٹری سے کوئی جذباتی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اجے کا واحد تعلق پیسے سے ہے۔ اجے نے ایکشن جیکسن کی ناکامی پر فلم کے بوڑھے پروڈسرز کی کوئی مدد نہیں کی۔ اجے نے ان سب کو تباہ کر دیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ یش چوپڑا کی وفات کے بعد ان کی آخری فلم ’’جب تک ہے جان‘‘  کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تو اس نے ’’سن آف سردار ‘‘ کی تاریخ بھی اس کے ساتھ رکھ دی۔ کئی پروڈیوسر اور انڈسٹری کے لوگ اجے کے پاس گئے کہ وہ فلم کی تاریخ بدل دے لیکن اس نے صاف انکار کر دیا۔ یہ شخص کسی بڑے چھوٹے کی عزت نہیں کرتا۔

کمال نے کہا کہ اجے ان کی آڑ میں درحقیقت کرن جوہر کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اجے یہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ  کرن نے انہیں پیسے دے کر غیر قانونی حرکت کی تاکہ عدالت کرن جوہر کو سزا دے۔

25لاکھ کے پیسوں کے تقاضے پر کمال نے کہا کہ وہ گفتگو کے دوران پروموشن کے موضوع کو تبدیل کرنے کے لئے پیسوں کی بات بیچ میں لے آئے تھے تاکہ کمار منگت ان پر الزام نہ لگائیں کیونکہ انہیں پتا چل جائے گا کہ میں نے فلم کی پروموشن کے لئے پیسے لئے ہیں لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے۔ آخر کرن جوہر مجھے اپنی فلم کی پروموشن کے لئے کیوں پیسے دیں گے؟

کمال نے کہا کہ وہ پیسے لے کر ویب سائٹ پر فلم کی پروموشن کرتے ہیں لیکن جب وہ فلم کی پروموشن کرتے ہیں تو پھر اس پر اپنے خیالات کا اظہار نہیں کرتے۔ شیوایا کے بارے میں انہوں نے وہی کہا جو انہیں ٹھیک لگا۔

اس پریس کانفرنس کے بعد اجے دیوگن نے ایک بار پھر پریس ریلیز جاری کی کہ ’’ہم نے آپ کو صرف اس وجہ سے  یہ آڈیو جاری کی تاکہ کمال کا اصلی چہرہ منظر عام پر آجائے، ٹیلی فون کال پر ہونے والی گفتگو اور اس پریس کانفرنس میں فرق ہے۔ وہ اپنی ہی باتوں کی بار بار نفی کر رہے تھے۔ انہوں نے ایک جعل سازی کی ہے۔ کمال نے تسلیم کیا ہے کہ یہ ان کی آواز ہے۔ اس سب میں ایک بھی منطقی بات نہیں۔ ہم سب نے ایک جیسی باتیں سنیں، اب فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔ میں زندگی میں اس شخص سے کبھی نہیں ملا۔‘‘

اس تمام مسئلہ پر کرن جوہر نے خاموشی اختیار کی ہے اور میڈیا پر کوئی بھی بیان دینے سے گریز کر رہے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: