عامر کے ساتھ فلم کر رہا ہوں، امیتابھ بچن

امیتابھ بچن نے بالی وڈ ہنگامہ کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ عامر خان کے ساتھ فلم کر رہے ہیں۔ ’’عامر خان کے ساتھ فلم کرنے میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ فلم یش راج  فلمز بنا رہے ہیں۔‘‘پہلی بار انڈسٹری میں سے کسی نے ان خبروں کی تصدیق کی ہے کہ بالی وڈ کے دو عظیم ترین اداکار ایک ساتھ ایک ہی فلم میں نظر آئیں گے۔

امیتابھ بچن نے کہا  کہ انہیں  فلم کے موضوع پر کوئی بات کرنے کی اجازت نہیں ہے لیکن میں یہ یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ ایک بہترین اسکرپٹ ہے۔ انہوں نے فلم کے ٹائٹل کے بارے میں کہا کہ اس کا نام ’’ٹھگ‘‘ ہے یا کچھ اور، ابھی کچھ بھی حتمی نہیں ہے۔اس کا اعلان یس راج فلمز ہی کریں گے۔ تاہم فلم کی شوٹنگ اگلے سال شروع ہونے کا امکان ہے۔

امیتابھ بچن نے کہا کہ وہ اگلے سال انتہائی مصروف ہیں کیونکہ ان کی ورن دھون کے ساتھ بھی ایک فلم آ رہی ہے جبکہ سرکاری 3میں بھی شاید ان کو کاسٹ کر لیا جائے  گا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: