ون ڈے سیریز: کئی کرکٹرز کے مستقبل کا فیصلہ ہوگیا

انگلینڈ کیخلاف پہلے چار ون ڈے میچز میں شکست نے کئی پاکستانی کرکٹرز کے مستقبل کا فیصلہ کردیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر نےاندازہ لگایا لیا ہے کہ کس کھلاڑی میں کتنا دم ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جو کھلاڑی پاکستان کیلئےطویل عرصے تک کھیل سکتے ہیں انہیں پہچان لیا ہے جو نہیں کھیل سکتے ان کا فیصلہ دورہ انگلینڈ کے بعد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس جملے سے نفرت ہے تاہم پاکستان دنیا میں نویں نمبر پر ہے اور ہمیں معلوم ہے کہ اس کی وجہ کیا ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل رینکنگ بہتر بنانے کی کوشش کررہا ہےلیکن منزل آسان نہیں۔

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ فکسچرز لسٹ بالکل بھی آسان نہیں، پاکستان کو ورلڈکپ سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 سیریز کھیلنی ہیں جس میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

اسی دوران آسٹریلیا میں ایک روزہ سیریز بھی کھیلنی ہے جو واقعی مشکل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ انضمام الحق کے ساتھ اچھی بات چیت ہے ان کے ساتھ مل کر اچھی ٹیم بنالیں گے۔

پاور ہٹنگ اہلیت کی کمی کا اعتراف کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ انگلینڈ کے پاس پاور ہٹرز کی بھرمار ہے جب کہ ہمارے پاس ایسے پلیئرز موجود نہیں۔

اگلی سیریز کے لیے ایسے پلیئرز تلاش کرنا ہوں گے۔ عمر اکمل کے بارے میں ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ عمر اکمل بہت اچھے پلیئر ہیں مگر ان کی آف فیلڈ سرگرمیوں کے بارے میں فیصلہ کرنا ان کا اختیار نہیں ہے۔

پاکستان کے پاس میچ کا تیز آغاز کرنے کے ساتھ ساتھ اچھا اختتام کرنے والے کھلاڑی موجود نہیں ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: